سٹیزن پورٹل پرشکایت، ایم ڈی اے نے سکول کے لئے مختص پلاٹ قابضین سے خالی کرالیا

بدھ 26 جون 2019 20:43

ملتان ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت کے پیش نظرڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کی ہدایات پر ا یم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے علی الصبح 5 بجے شاہ رکن عالم کالونی آئی بلاک میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

شاہ رکن عالم کالونی آئی بلاک میں سکول کے لئے مختص پلاٹ برقبہ تقریباً25 کنال پر چند لوگوں اورخانہ بدوشوں نے قبضہ کیا ہوا تھا۔

جبکہ قریبی رہائشیوں نے اس پلاٹ کو فلتھ ڈپو کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی ہدایات پر انفورسمنٹ ٹیم نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مدد سے قابضین اور خانہ بدوشوں سے قبضہ واگزار کرا کے پلاٹ سے کوڑا کرکٹ اور کچرا وغیرہ وہاں سے اٹھا کر پلاٹ صاف کر دیا ہے۔جبکہ پلاٹ کی چاردیواری کا کام بارش کا پانی خشک ہونے کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں