فلائی اوورز ،شاہراہوں کی مرمت اوردیکھ بھال کاکام شروع

منگل 16 جولائی 2019 21:59

ملتان ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کی ہدایت کے مطابق ایم ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں قائم تمام فلائی اورز اور ایم ڈی اے کی حدود میں تمام مرکزی شاہراہوں کی مرمتی ، دیکھ بھال کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے شعبہ انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے۔ کہ ایم ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں تمام فلائی اورز کو چیک کیا جائے۔

(جاری ہے)

روڈ زکی صفائی کا انتظام کیا جائے اور تمام فلائی اورز ،مرکزی شاہراہوں پر جہاں جہاں بھی روڈ پیچ ورک درکار ہے فوری طور پر شروع کر کے روڈ کو پیچ فری بنایا جائے۔ تمام مرکزی شاہراہوں کی سائیڈوں کو بھی مرمت کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے ایسی تمام شاہراھیں جہاں ٹریفک کا بہائو تیز ہے وہاں پر کیٹ آئز لگائی جا ئیں تاکہ اوور سپیڈ کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو کنٹرول کی جا سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ تمام کنٹرولڈ روڈز اور فلائی اورز پر لین مارکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ فلائی اورز پر جہاں لائٹس بند ہیں چالو کی جائیں اور جہاں لائٹس موجود نہیں ہیں وہاں پر نئی لائٹس لگائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں