وائی سی ڈی اوکی کاوشوں سے حسن پروانہ کالونی میں ہسپتال کا افتتاح

منگل 16 جولائی 2019 21:59

ملتان ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) صحت کے بڑے رفاعی ادارے وائی سی ڈی او کی کاوشوں سے حسن پروانہ کالونی میں بھی ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق‘ چیف ایگزیکٹو وائی سی ڈی او رانا ظہیر بابر‘ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین احتشام الحق‘ ظفر اقبال صدیقی‘ عزیز الرحمن انصاری‘خواجہ یاسر اشفاق اور رانا اخلاق احمد نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق کا کہنا تھا کہ ایسے اچھے کام اللہ پاک اپنے پسندیدہ بندوں کے ذمہ لگاتا ہے غریب لوگوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا وائی سی ڈی او کا بڑا کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو رانا ظہیر بابر کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کو صرف10روپے کی پرچی پر مکمل علاج کی سہولت دی جاتی ہے‘چھوٹے سے پیمانے پر شروع ہونے والا کام اب بڑا پراجیکٹ بن چکا ہے‘ وائی سی ڈی او اب ماہانہ 45لاکھ روپے کی مفت ادویات فراہم کررہا جبکہ 35لاکھ روپے کے دیگر اخراجات کئے جارہے ہیں‘ اس کے علاوہ صاف پانی‘بیوہ‘ نادرا افراد کو راشن کی فراہمی اور غریب خواتین کو جہیز بھی دیئے جاتے ہیں‘ہمارا سالانہ بجٹ 12کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرچکا جو صرف اللہ کی مدد سے ممکن ہوا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں