ملتان شہرمیں مخدوش عمارتوں کی تعدادبڑھ کر675،انتہائی مخدوش عمارتوں کی تعداد 88 ہو گئی، نوٹس جاری

جمعہ 19 جولائی 2019 20:34

ملتان ۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اندرون شہر مخدوش عمارتوں کو نوٹس دینے کا سلسلہ جاری رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کے افسران نے مالکان کو نوٹس جاری کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کامران بخاری نے بتایا کہ مخدوش عمارتوں کی تعداد بڑھ کر 675 ہو گئی ہے جبکہ انتہائی مخدوش عمارتوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

انتہائی مخدوش عمارتیں ہوا میں جھول رہی ہیں جو کہ کسی بھی وقت بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سروے مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا۔میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ انسپکٹر زسروے میں مصروف ہیں۔ کامران بخاری نے بتایا کہ مکمل رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے گی اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں