سندھ ایکسپریس کی کمپیوٹرائزڈ ریزرویشن پرسوں سے شروع ہوگی

منگل 20 اگست 2019 16:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ریلوے ہیڈکوارٹر نے ملتان اور کراچی کے درمیان چلائی جانے والی سندھ ایکسپریس کی 22اگست سے کیمپوٹرئزاڈ ریزرویشن شروع کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ملتان سے روہڑی تک اوپن ریزرویشن ہورہی تھی جبکہ روہڑی سے آگے کیمپوٹرئزاڈ اور ای ٹکٹنگ کے ذریعے ریزرویشن کی جارہی تھی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹرکے مرکزی آئی ٹی سسٹم میں ملتان اور روہڑی کے درمیان مختلف سٹیشنز کاکوٹہ فیڈ نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین کی کیمپوٹرئزاڈ ریزرویشن نہیں ہو پا رہی تھی ۔گزشتہ روزکوٹہ فیڈکرکے (کل) سے کیمپوٹرئزاڈ ریزرویشن شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں