کمشنر ملتان ڈویژن کی ون ڈش ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

منگل 20 اگست 2019 16:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے ون ڈش ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔کمشنر نے کہا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں تمام شادی ہالوں، مارکیوں،شادی لانز وغیرہ کی سخت مانیٹرنگ کروائیں ۔

(جاری ہے)

ایک سے زیادہ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی ہالوں کے منتظمین کو تنبیہہ کی جائے اور ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے ۔کمشنر ملتان نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنڑول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے اور بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں میں فراہمی یقینی بنائی جائے۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں