بستی ملوک ملتان میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،مین ہائی وے پر عارضی اور مستقل تجاوزات مسمار

منگل 20 اگست 2019 18:06

ملتان ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر بستی ملوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر طیب خان نے کی۔مین ہائی وے پر عارضی اور مستقل تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔ دکانوں کے آگے تعمیر کئے گئے شیڈ گرا دئے گئے اور تمام تھڑے اکھاڑ دئیے گئے۔

شاہراہ پر کھڑی کی گئیں ریڑھیاں اور ٹھیلے قبضہ میں لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خلاف کاروائی میں تحصیل صدر کے عملہ نے حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر طیب خان نے اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بستی ملوک میں گزشتہ 40 سال سے تجاوزات قائم تھیں۔عوام نے ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری میں تجاوزات کے خلاف شکایت کی تھی جس کے نتیجے میں یہ آپریشن کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل صدر کے دوسرے بڑے قصبوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات مافیا کی وجہ سے روڈ سکڑ گئے ہیں اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں