پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس، 58ملین روپے کا ترقیاتی اور 101ملین کا غیرترقیاتی فنڈز منظور

منگل 20 اگست 2019 18:06

ملتان ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا 13ویں بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس 58ملین کا ترقیاتی اور 101ملین کا غیرترقیاتی فنڈز منظور کر لیا گیا ۔کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی زیادہ تر ایجنڈے کثرت رائے سے منظور کر لیئے گئے۔ادارے کی آمدنی میں اضافے کے لیئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہے۔

پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ادارے کے اخراجات میں میانہ روی اختیار کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رقم پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے خرچ کریں۔ اعجاز حسین جنجوعہ چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان پبلسٹی فیس کا رواں برس ٹھیکے کے بغیر کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس کی ریکوری بھی تیزی سے جاری ہے۔نومبر تک ریکوری کو مکمل کرنے کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ سال کی سب سے بڑی سرگرمی بجٹ کا منظور ہونا ہے۔مستقبل میں ادارے کی بہتری کے لیے ہنگامی اقدامات کریں گے۔ڈاکٹر محمد زاہد اکرام ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اس موقع پر چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم اور دیگر شجرکاری مہم کامیابی سے جاری ہے۔

پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام د ے رہا ہے۔ادارے میں مسائل موجود ہیں لیکن ان پر جلد قابو پا لیں گے۔ادارے کو قواعد اور نظر ضو ابط سے چلانے پر کاربند ہے کوئی عمل خلاف ضابطہ نہیں گریں گے۔ادارے کے ترقیاتی فنڈز کی مدد سے ادارے کو تقویت ملے گی۔پبلسٹی فیس کے نرخوں میں نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ ادارے کی آمدنی میں اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا جائے۔

اجلاس میں گورنمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن جس میں ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف،معذور افراد کے الائونس میں ایک ہزار اضافہ ،گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ 30کروڑ تنخوا ہو ں کی مد میں،پیینشنز میں 10%اضافہ اور انجینئرنگ آفیسرز کے ٹیکنیکل الائونس کو اختیار کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو آرڈینیشن سرفراز احمد ،ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے تنویر بزدار،ڈائریکڑ ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے نعیم عباس ،ڈائریکٹر انجینئرنگ عطاء اللہ شاہ اور دیگر نمائندے موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں