میپکونے رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں بلنگ کی مدمیں 22ارب 74کروڑوروپے وصول کرلئے

جمعرات 22 اگست 2019 19:17

ملتان ۔22اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے مالی سال 2019-20 ؁کے پہلے ماہ میں پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں22ارب74کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں جس سے ماہانہ یکوری کی شرح تقریباًً100فیصدرہی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کو اُن کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق درست بلنگ کی جارہی ہے اور صارفین کی سہولت اور اطمینان کے لئے میٹر ریڈنگ کی تصاویر بجلی بلوں پر شائع کی جارہی ہیں ۔

صارفین کو ریڈنگ اور بلنگ کی تفصیلات سے متعلق بذریعہ شارٹ میسج سروسز(SMS)معلومات بھی بھیجی جارہی ہیں ۔یکم جولائی 2019؁ء سے 31جولائی2019؁ء کے دوران ملتان سرکل کی پرائیویٹ صارفین سی5ارب روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.76 فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان سرکل میںایک ارب 65 کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح97.73فیصد ، وہاڑی سرکل میںایک ارب87 کروڑ43لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح100.92 فیصد، بہاولپور سرکل میں2 ارب90 کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح99.83فیصد رہی ۔

ساہیوال سرکل میں3 ارب روپے وصولیوں کے ساتھ شرح100.49فیصد، رحیم یار خان سرکل میں2ارب65کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح99.49 فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 2 ارب49کروڑ روپے سے زائد ریکوری کے ساتھ شرح97.92فیصد، بہاولنگر سرکل میںایک ارب36کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح100.38فیصد اور خانیوال سرکل میں پرائیویٹ صارفین سے ایک ارب71کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح98.56فیصد رہی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں