ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد

ہفتہ 24 اگست 2019 00:05

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان کے آفس میں گزشتہ روز کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہر ی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر طیب خان اور سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قائم مقام ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں دی جانے والوں درخواستوں کا تمام ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے اور تمام درخواستوں کو فالو کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل ہونے پر درخواست گزار کو فون پر مطلع کر دیا جاتا ہے۔ آغا ظہیر شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب سردارعثمان بزدار نے کھلی کچہری میں دی جانیوالی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ہیں۔ درخواستوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں