میپکوفورسزنے ایک روزمیں 137بجلی چورپکڑلئے ،40لاکھ روپے جرمانہ عائد

ہفتہ 24 اگست 2019 17:53

ملتان ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں137بجلی چورپکڑلئے ۔2 لاکھ34ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر40لاکھ روپے جرمانہ عائد ۔4مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

23اگست2019؁ء کو ملتان میں15گھریلو صارفین کو16533یونٹس چوری کرنے پر332849 روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں17 گھریلوصارفین کو26064یونٹس چوری کرنے پر245590 روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج ،وہاڑی میں17گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو20214یونٹس چوری کرنے پر317783 روپے جرمانہ ،بہاولپور میں17گھریلواورکمرشل صارفین کو33548یونٹس چوری کرنے پر656380 روپے جرمانہ ،ساہیوال میں16گھریلواورکمرشل صارفین کو22480یونٹس چوری کرنے پر404648 روپے جرمانہ ،رحیم یار خان میں12گھریلواورکمرشل صارفین کو12295یونٹس چوری کرنے پر203180روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں24 گھریلوصارفین کو80783یونٹس چوری کرنے پر1296026روپے جرمانہ،بہاولنگر میں7گھریلو صارفین کو9026یونٹس چوری کرنے پر238000 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں15 گھریلو صارفین کو13754 یونٹس چوری کرنے پر312921 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں