کمرشل سرگرمیوں میںملوث گھریلو عمارتیں سیل کرنے کاحکم

ہفتہ 24 اگست 2019 17:53

ملتان ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کہا ہے کہ آفیسرز کالونی میں گھریلو عمارتوں میں کمرشلائزیشن کے بغیر غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیوں میں ملوث تمام عمارتیں سیل کی جائیں ۔مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔اگلے مرحلے میں عمارتوں کی الاٹمنٹ کینسل کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آفیسرز کالونی ملتان کا مکمل سروے کیا جائے ۔جن عمارتوں میں کمرشلائزیشن فیس ادا کئے بغیر کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں ان کی فہرستیں تیار کی جائیں ۔کمرشلائزیشن نہ کرانے کی صورت میں پہلے مرحلے میں ان عمارتوں کو سیل کیا جائے ۔چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کئے جائیں۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں ان عمارات کی الاٹمنٹ کینسل کر دی جائے گی ۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے حکم دیا ہے کہ 7دن میں مکمل سروے کی رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ آفیسرز کالونی میں لوگوں نے گرین بیلٹ کی آڑ میں سڑکوں کے رقبہ پر قبضہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے سڑکوں کی چوڑائی کم ہونے پر ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ان گرین بیلٹس کو ختم کر کے رقبہ سڑک میں شامل کیا جائے ۔کالونی کے تمام راستوں پر بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکر ختم کرائے جائیں اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے ریمپ بھی ختم کرائے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے آفیسرز کالونی میں سڑک کنارے لگائے گئے پبلسٹی بورڈز اور ہورڈنگ بورڈز کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں