ملتان پولیس کاسرچ آپریشن ،7افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 24 اگست 2019 23:54

ملتان ۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیر نگرانی کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن تھانہ نیوملتان،تھانہ بہاالدین زکریا، چہلیک اور تھانہ گلگشت کے علاقوں بودلہ ٹاؤن ،منیر آباد،پنجاب سمال انڈسٹری ہائوسنگ سکیم گلشن آباد شاداب کالونی اور جناح ٹاؤن میں کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 03 ہتھیار برآمد کیے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران 102 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو گرفتار کیاگیا۔سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی رہائش پذیر اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کو گرفتار کیاگیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں