میپکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں۔170بجلی چوروں کو 55لاکھ روپے جرمانہ عائد، 6مقدمات درج

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:08

ملتان ۔20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں170بجلی چورپکڑلئے جنہیں3لاکھ10ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر55لاکھ89ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ6مقدمات درج کروائے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

19ستمبر 2019؁ء کو ملتان میں39گھریلواورکمرشل صارفین کو79532یونٹس چوری کرنے پر1808387 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں19 گھریلو صارفین کو23678یونٹس چوری کرنے پر425319روپے جرمانہ ، وہاڑی میں12گھریلوصارفین کو19604یونٹس چوری کرنے پر355549 روپے جرمانہ ،بہاولپور میں27گھریلوصارفین کو49733صارفین کو 1066650روپے جرمانہ اور3 مقدمات درج، ساہیوال میں13گھریلواور کمرشل صارفین کو16165یونٹس چوری کرنے پر306263روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں15گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو39469یونٹس چوری کرنے پر414000روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں18 گھریلوصارفین کو31665یونٹس چوری کرنے پر553039روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج ،بہاولنگر میں7گھریلوصارفین کو10304یونٹس چوری کرنے پر164800روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں20 گھریلواور دیگرکیٹگریز کے صارفین کو40430 یونٹس چوری کرنے پر900033روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں