حکو مت ڈ ینگی کے خا تمے کیلئے سرگرم ہے، جنگی بنیا دو ں پر کا م جا ری ہے،صوبائی وزیر

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:51

ملتان ۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) صو با ئی وز یر تو انا ئی ڈا کٹر محمد اختر ملک نے کہا کہ حکو مت ڈ ینگی کے خا تمے کیلئے سر گر م ہے اور جنگی بنیا دو ں پر کا م جا ری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ راولپنڈ ی میں ڈ ینگی صورتحال انتہائی سنجید ہ ہے اور اس کوکنٹرو ل کر نے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملتا ن جنو بی پنجا ب کا بڑا شہر ہے یہا ں د وسر ے شہر وں سے لوگ آ تے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ڈ ینگی سرویلنس کی زیا د ہ ضرو ر ت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ لا ہور میں ڈینگی مریضو ں کے حو الے سے صورتحا ل بہت بہتر ہو گئی ہے وہ سر کٹ ہا ئوس ملتان میں انسد اد ڈ ینگی مہم کے جا ئز ہ اجلاس کی صدا ر ت کررہے تھے۔ اجلاس میںچیئر مین والڈ سٹی پراجیکٹ ملتا ن محمد ند یم قریشی ایم پی اے ، ڈپٹی کمشنر عامرخٹک ،سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے کامر ان بخا ر ی ،غلا م رسول سند یلہ اور تما م محکمو ں کے افسرا ن بھی شر یک تھے ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وز یر تو انا ئی ڈا کٹر محمد اختر ملک نے کہا کہ ملتا ن میں ڈ ینگی صورتحا ل مکمل کنٹرو ل میں ہے جس کیلئے ڈ پٹی کمشنر اور تما م محکمے مبارک باد کے مستحق ہیں۔انہو ں نے مز ید کہا کہ ڈ ینگی کے خلا ف مہم کو مزید موئژ بنا نے کیلئے پارلیمنٹرینز کو بھی سا تھ شامل کیا جا ئے اور اسی جذبے کے سا تھ کا م جاری ر کھا جا ئے ۔چیئر مین والڈ سٹی پراجیکٹ ملتا ن محمد ند یم قر یشی ایم پی اے نے کہا کہ منتخب ممبر ان اسمبلی انسد اد ڈ ینگی مہم میں ضلعی انتظا میہ کے سا تھ ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ سیا سی کا رکنو ں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے حلقے میں شہر یو ں کو صفا ئی کے حوا لے سے تر غیب دیں تاکہ ڈ ینگی کی افز ائش کا سد با ب کیا جا سکے ۔ڈ پٹی کمشنر عا مر خٹک نے ڈ ینگی سرویلنس با ر ے پنجا ب فو ڈ اتھا رٹی کی نا قص کارکر دگی پر سخت ناگوا ر ی کا اظہا ر کیا اور محکمے کے افسرا ن پر برس پڑ ے ۔انہو ں نے کہا کہ ڈ ینگی کے خلاف جار ی مہم انتہا ئی اہمیت کے حامل ہے اور پنجا ب فو ڈ اتھارٹی اپنے کردا ر کے حوا لے سے غفلت کا مظا ہر ہ کررہی ہے جو کسی صو رت قابل قبو ل نہیں ہے ۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر منو ر عبا س اور فوکل پر سن ڈاکٹر عطا ء الر حمن نے گز شتہ روز کی کا رکر د گی با ر ے بر یفنگ بھی دی ۔دریں اثنا ء سیکر ٹر ی مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈو یلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ صا ئمہ سعید نے ڈ پٹی کمشنر عامر خٹک کے ہمر اہ شجا ع آباد کا دور ہ کیا ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آ فس کے کمیٹی رو م میںانسد اد ڈ ینگی مہم کے اجلاس کی صدا ر ت کی اور سرویلنس بارے مختلف محکمو ں کی کا ر کر دگی کا جائزہ لیا ۔

صا ئمہ سعید ڈ ی ایچ کیو شجا ع آ با د بھی گئیں اور چا ر بیڈز پر مشتمل ڈ ینگی آئسولیشن وا رڈ کا معا ئنہ کیا ،وہ ڈ پٹی کمشنر کے ہمر اہ حبیب پا رک اور بسم اللہ ،لیڈ یز پا رک گئیں ۔انہو ںنے ڈ ینگی مچھر کو بھگانے وا لے پودوں کی شجر کار ی کا جا ئز ہ بھی لیا ۔سیکر ٹری ایم پی ڈی ڈ ی نے تحصیل شجاع آ با د میں جا ری انسد اد ڈ ینگی مہم پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں