چونگی نمبر9 پر واقع واسا ڈسپوزل اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،منصوبے پر تین ارب روپے لاگت آئے گی، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:15

ملتان ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک عامر خٹک نے کہا ہے کہ چونگی نمبر9 پر واقع واسا ڈسپوزل اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، منصوبے پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی اور اسے تین سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ پراجیکٹ پر فوری کام کے آغاز کے لئے 15 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے واسا ڈسپوزل اسٹیشن چونگی نمبر 9 کے معائنہ کے موقع پر مقامی تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایم ڈی واسا راو قاسم بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ منصوبے کے تحت چونگی نمبر 9 سے کچہری چوک کے راستے ایم ڈی اے چوک تک نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی۔اس منصوبے سے ڈسپوزل اسٹیشن براہ راست سورج میانی روڈ پر واقع ٹریٹ منٹ پلانٹ سے لنک ہو جائے گا اور ڈسپوزل اسٹیشن سے سیوریج کا پانی لفٹ کرکے بوسن روڈ پائپ لائن میں ڈالنے کا سسٹم ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن سے بدبو آنے کے حوالے سے تاجروں کی شکایت کا ازالہ بھی ہو جائے گا۔ایم ڈی واسا راو قاسم نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کے لئے کنسلٹنٹ کی پری کوالفیکیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور معروف کنسلٹنٹ نیسپاک کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ کنٹریکٹر کی پری کوالفیکیشن کا عمل جاری ہے۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ دسمبر میں منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ڈسپوزل پر بدبو ختم کرنے والا نظام بھی لگایا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں