ملتان میں نشئی باپ نے دو بیٹوں، بیٹی اور پوتے کو قتل کر دیا، بیوی اور بھتیجا زخمی

منگل 15 اکتوبر 2019 10:15

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ملتان میں نشئی باپ نے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 بیٹے ایک بیٹی اور پوتے کو قتل جبکہ بیوی اور بھتیجے کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں نشے کے عادی باپ نے معمولی گھریلو تنازعہ پر اپنے گھر والوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کے 2 بیٹے ایک بیٹی اور پوتا موقع پر جان بحق جبکہ بیوی اور بھتیجا شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے قاتل کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں