تحریک انصاف خواتین کی تعلیم اورصحت کے لئے موثراقدامات کررہی ہے، سبین گل

منگل 15 اکتوبر 2019 16:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایم پی اے سبین گل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین کی تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے موثراقدامات کررہی ہے ۔دنیامیں جن اقوام نے ترقی کی ہے انہوںنے اپنی خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت معاشرے میں عورتوں کی حالت کوبہتر بنانے کے حوالے سے سنجیدہ ہیںاوراس حوالے سے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریبوںکامعیار زندگی غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلاگیاتھا۔موجودہ حکومت احساس پروگرام اوروزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں اورخواتین کوقرضے اورروزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے۔غریبوں کے لئے پناہ گاہیں اورلنگرخانے قائم کئے جارہے ہیں یہ سب اقدامات نئے اورخوشحال پاکستان کی بنیادہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں