آزادی مارچ کے نام پرڈرامہ فلاپ ہوجائے گا، سیاسی خواتین

منگل 15 اکتوبر 2019 16:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرروبینہ اخترنے کہاہے کہ آزادی مارچ کے نام پرڈرامہ فلاپ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

عوام مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کی رہنما یاسمین خاکوانی نے کہاکہ اس وقت ہمارے ملک کو سب سے بڑامسئلہ مقبوضہ کشمیر ہے ہمیں اسے آزاد کرانے بارے آپس میں متحدہونے کی ضرورت ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما قربان فاطمہ نے کہاہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے جو شوروغل جلد دم توڑجائے گااورمولانافضل الرحمن منظرعام سے غائب ہوجائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں