ایم ڈی اے نے مختلف آڈٹ پیرا جات کی مد میں مجموعی طور پر 9 ارب کی ریکوری مکمل کر لی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:22

ملتان ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایم ڈی اے نے مختلف آڈٹ پیرا جات کی مد میں مجموعی طور پر 9 ارب کی ریکوری مکمل کر لی ہے۔ ایم ڈی اے انتظامیہ نے ریکوری ٹارگٹ بڑھانے کے لئے تمام زیر التواء آڈٹ پیراجات کی تصدیق کے لئے لسٹیں تیار کر کے فائنل کر دی ہیں ان زیر التوا پیراجات کی تصدیق کے لئے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ورکس لاہور کو چٹھی کے ذریعے ایک آڈٹ ٹیم متعین کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیم ایم ڈی اے آکر تمام پیراجات کا جائزہ لینے کے بعد ان کوتصدیق کر کے فائنل کر ے گی۔ ایم ڈی اے آفیسرز کی ترقی کے لئے 19 اکتوبر کو ہونے والا اجلاس گورننگ باڈی اجلاس اور واسا و ایم ڈی اے کی مشترکہ سنیارٹی لسٹ نا مکمل ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیاگیاہے۔جس کے لئے تاریخ بعد میں متعین کی جائے گی۔ جبکہ انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے خلاف زیر التو ا انکوائریوں کو فائنل کرنے کے لئے اقدامات تیز کر دئے گئے ہیں۔ایم ڈی اے میں اس وقت11 مختلف انکوائریاں زیر التوا ہیں۔ جن کو فوری طور پر فائنل کرنے کے لئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں