شہر میں صفائی کے میانزم میں مثبت تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر شہر میں ہفتہ صفائی پانچویں روز بھی جاری رہی،اس ضمن میں ڈیرہ اڈاچوک اور اطراف کی سڑکوں کی دھلائی کی گئی جس میںمکینکل سوئیپر، واٹر ٹینکر اور خصوصی سینٹری سکواڈ نے حصہ لیا،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے واشنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے میکانزم میں مثبت تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، تمام اہم سڑکوں کی روزانہ مکنیکل سوئپنگ صبح 3 سے صبح 5 بجے کے درمیان ہوگی، جن میں عیدگاہ سے رشید آباد چوک ،9 نمبر چونگی فلائی اوور اور کچہری فلائی اوور ،اولڈ بہاولپور روڈ، نشتر اور گیلانی فلائی اوور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شہر کی سڑکوں اور مارکیٹوں کی صفائی کے لیے ڈبل شفٹ کاآغاز کردیا گیا ہے،تین گاڑیوں پرمشتمل صفائی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں،ایک سکواڈ خیام سنیما سے بوسن روڈ اور اطراف کی مارکیٹوں کی صفائی کرے گا،دوسراخیام سنیما سے کلمہ چو ک اور ایس پی چوک تک ڈیوٹی دے گا جبکہ تیسرا موبائل سکواڈ گھنٹہ گھر سے کچہری اور ایم ڈی اے کے راستے نشتر اور ابدالی روڈ تک صفائی کرے گا۔

اس موقع پرمنیجرآپریشن دائود مکی اور ڈپٹی منیجر آپریشن انوارالحق بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں