پاکستان بھرمیں738فیکٹریوں میںجیننگ کا کام جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:15

ملتان ۔18 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق پنجاب اورسندھ کی738جیننگ فیکٹریوں میںجیننگ کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھرمیں تقریباًً1300جیننگ فیکٹریاںہیں جن میں سے 15 اکتوبرتک کے اعداد شمار کے مطابق پنجاب کی459اورسندھ کی 279جیننگ فیکٹریوںمیںجیننگ کا کام جاری ہے۔جبکہ گزشتہ سال(2018) کے اسی عرصہ کے دوران پنجاب کی 622اور سندھ کی 287جننگ فیکٹریوں میں کام ہو رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں