بحیثیت مسلمان جان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے‘ طفیل احمد شیخ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:09

ملتان ۔18 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کے انچارج سیفٹی سیل طفیل احمد شیخ نے کہاہے کہ بحیثیت مسلمان جان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اوریہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔پاور سیکٹر میں فیلڈ میں کام کے دوران مہلک حادثات کی بڑی وجہ سیفٹی پالیسی اور اس سے منسلک اصولوں کو مناسب انداز میں نہ سمجھنے اور اسے غلط انداز سے لاگو کرنا ہے۔

وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی خصوصی ہدایات پر منعقدہ سیفٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیفٹی پالیسی کہ جس کا شعار ہے -"کوئی بھی عملی یا ہنگامی صورتِ حال کسی بھی انسان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی مجاز نہیں ہی"یہ اصول صرف فیلڈمیں کام کرنے والے لائن مین یااسسٹنٹ لائن مین کے لئے نہیں بلکہ محکمہ کی اعلیٰ قیادت اور انتظامیہ لئے بھی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی ڈبلیولینا، ٹی اینڈ پی کا مناسب استعمال ، لائنوں کو مناسب ارتھ کرنے جیسی حفاظتی تدابیر کو عملی طور پر لاگو کرنا نہ صرف لائن سٹاف کا کام ہے بلکہ انتظامیہ کا بھی اولین فرض ہے۔ جنرل منیجرآپریشن میپکو ناصر رشید نے کہا کہ کوئی بھی اتھارٹی یا قانون لائن مین کو حادثے سے محفوظ نہیں رکھ سکتا۔حادثات سے محفوظ رہنے کے فیصلے کااختیار خود لائن مین کے ہاتھ میں ہے۔

اسی نے فیصلہ کرنا ہے کہ اگر اُسے حادثات سے محفوظ رہنا ہے تو وہ حفاظتی آلات اور تدابیر کو پوری طرح بروئے کار لائے۔ریجنل چیئر مین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے کہا کہ لائن سٹاف اپنی قیمتی زندگی ، اپنی فیملی اور بچوں کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں اور ہمیشہ سیفٹی اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کو سر انجام دیں۔

دوران ِ کام ورک پرمٹ کے حصول اور تمام حفاظتی آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میپکو انتظامیہ نے لائن سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھرتی کا عمل شروع کردیا ہے اور جلدسٹاف کی کمی پوری ہو جائے گی۔بعدازاں سیفٹی اصولوں پر عمل کرنے کے حوالے سے تمام افسران سے خصوصی حلف بھی لیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر او اینڈ ایم مہر محمد یوسف، چیف سٹریجیٹک پلانر مدثر شاہ، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی رانا عبدالستار، پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن رانا محمد ایوب، ڈائریکٹرسیفٹی محمد اقبال، میپکو کے تمام سرکلز کے سپرٹینڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اوریونین رہنمائوں سجاد بلوچ، شکیل بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں