میپکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں جاری‘ 149بجلی چوروں کو 36لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:09

ملتان ۔18 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 149بجلی چورپکڑلئے جنہیں 2لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر36لاکھ26ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ20بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپرڈ، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

17اکتوبر2019؁ء کو ملتان میں21گھریلواورکمرشل صارفین کو40657 یونٹس چوری کرنے پر852545 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور4مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں15 گھریلوصارفین کو20238 یونٹس چوری کرنے پر255227روپے جرمانہ اور6ایف آئی آرز کا اندراج کروایاگیا۔

(جاری ہے)

وہاڑی سرکل میں14گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو 15504یونٹس چوری کرنے پر255816روپے جرمانہ ، بہاولپور میں8 گھریلوصارفین کو10755یونٹس چوری کرنے پر190200روپے جرمانہ ،ساہیوال میں22گھریلو صارفین کو27905یونٹس چوری کرنے پر526469 روپے جرمانہ اور7مقدمات درج،رحیم یار خان میں14گھریلو صارفین کو13436یونٹس چوری کرنے پر244500روپے جرمانہ عائداور ایک ایف آئی آر درج،مظفرگڑھ میں20گھریلو، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو34032یونٹس چوری کرنے پر665089روپے جرمانہ ،بہاولنگر سرکل میں10گھریلوصارفین کو11676یونٹس چوری کرنے پر210722روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، خانیوال میں25گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو26299یونٹس چوری کرنے پر426185روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقد مہ درج کروایاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں