افواج پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا مُنہ توڑ جواب دیا، زہرہ سجاد زیدی

پیر 21 اکتوبر 2019 16:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سماجی رہنمائوںنے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جُرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رہنما زہرہ سجاد زیدی نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رہنما صائمہ فیض نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے،کشمیریوں کو اب مزید پاکستان سے دور نہیں رکھا جا سکتا اورکشمیر کی آزادی سے پاکستان مکمل ہو جائے گا ۔ سماجی رہنما شائستہ بخاری نے کہا کہ کشمیر ی عوام کے ساتھ 78دن سے جو ظلم کیا جا رہا ہے تاریخ عالم میں اس کی مثال نہیں ملتی، مسلسل کرفیو کی وجہ سے کشمیریوںکی زندگی عذاب میں ہے ۔بھارت کے مکروہ چہرے کو سامنے لانے کے لیے حکومت پوری دنیا میں وفود بھیجے جو اقوام عالم کو بھارت کی زیادتیوں سے آگاہ کریں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں