لڑکیوں کے لئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی بہت ضروری ہے۔شاہد آفریدی

پیر 21 اکتوبر 2019 17:48

ملتان ۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) معروف کرکٹرشاہد آفریدی نے کہاہے کہ اگرہم نے ترقی کرنی ہے اورنئی نسل کو باادب اورکامیاب بناناہے تولڑکیوں کودینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم دنیا بھی بہت ضروری ہے۔ایوان تجارت وصنعت ملتان میں شاہد آفریدی فائونڈیشن کے پروجیکٹ ’’تعلیم ہوگی عام ہربیٹی کے نام ‘‘کے سلسلے میں فنڈریزنگ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہاکہ ان کی فائونڈیشن کے تحت چاروں صوبوں میں تعلیم صحت اورصاف پانی کی فراہمی کے پروجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں، اب ان کی توجہ دیگرمنصوبوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے سوادوکروڑ تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں لانا ہے انشاء اللہ دسمبر 2020ء تک ملک بھر میں 24تعلیمی ادارے کام شروع کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم سوچیں کہ ہم نے ملک کے لئے کیاکیاہے ،ہم نے پاکستان کوکیادیاہے۔اپنے لئے جیناکوئی کوئی جینا نہیں ہے اصل زندگی دوسروں کیلئے جینے میں ہے۔ قوم نے ہمارے لئے دعائیں کیں نفل پڑھے اب میں قوم کے لئے باہر نکلا ہوں آپ بھی اس مہم کاحصہ بنیں آپ کو بھی فخر محسوس ہوگا ایک ایک آدمی کے ملنے سے کارواں بنتاچلاجائے گا۔

شاہدآفریدی نے کہاکہ مجھے کاروباری حالات کاعلم ہے لیکن جلدہی بہت اچھے حالات ہوجائیں گے ۔ہم سب کو دعااور کوشش کرنی چاہیے کہ ہماراملک ترقی کرے ۔شاہد آفریدی فائونڈیشن کے گلوبل سی ای او ذیشان افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لالانے پاکستان کی ترقی کاجوخواب دیکھا ہے اس کے تحت ہم سب مل کر باہرنکلے ہیں دیگرصوبوں کے علاوہ پنجاب کے پندرہ شہروں میں جائیں گے ۔

ہمارے اس پروجیکٹ کے تحت 30ہز ارروپے فی بچہ تعلیم کاخرچہ ہے صنعتی وتجارتی مالکان کوچاہیے کہ وہ 50یا100بچوں کاخرچہ اٹھالیں اس کے علاوہ زکوٰة بھی دی جاسکتی ہے ۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر شیخ فضل الہی اورنائب صدر میاں راشداقبال نے شاہد آفریدی کاشکریہ اداکرتے اوراپنے تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ ایک بہت اچھے مقصد کے لئے باہرنکلے اورجدوجہد کرنے پرہم شاہد آفریدی کے شکرگزارہیں۔

یہ لوگ اجالا پھیلانے اورعلم کی دولت بانٹنے نکلے ہیں، اللہ ان کی ضرور مددکرے گاہمارے نبی ؐنے فرمایاتھاکہ دوبیٹیوں کی پرورش کرنے والا قیامت کے روز میرے ہم راہ ہوگاہم بوم بوم آفریدی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔دریں اثناء شاہد آفریدی نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے ہم ایک قوم نہیں بن سکے ہم سندھی ،بلوچی ،پنجابی اورپختون میں تقسیم ہوچکے ہیں ہمیں ملکی ترقی کے لئے تعلیم کے شعبے میں بہتری لاناہوگی ۔

ملک بھر میں سوادوکروڑ بچوں کاتعلیم سے محروم ہوناایک المیہ ہے معاشرہ میں بہتری لاناہے تولڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلاناہوگی ہمیں ہرکام کیلئے حکومت کی طر ف ہی نہیں دیکھنا چاہیے نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں۔اس موقع پروائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرآصف علی نے شاہد آفریدی کویادگار ی شیلڈبھی پیش کی جبکہ طلباء وطالبات کی کثیرتعداد نے شاہدآفریدی کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے ان سے آٹوگراف بھی لئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں