پاکستان اس وقت نازک حالات سے گزررہاہے، احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،جاویدہاشمی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:29

ملتان ۔ 22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) معروف سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے اسلئے احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کے دہشت گردوں کے خلاف بہت جوان شہید ہوئے ہیں ہم ان کی خدمات کااعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں