صوبائی وزیر ڈاکٹراختر ملک کے بھتیجے کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:06

ملتان ۔ 22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک کے بھتیجے ملک زاہد کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی گزشتہ روز ان کے آبائی قصبے چاہ بوٹے والی میں ادا کی گئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین قریشی، احمدحسن ڈیہڑ ایم این اے ،معاون خصوصی جاوید اخترانصاری،ممبران صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر، ملک واصف راں،چیئرمین پی ایچ اے اعجازجنجوعہ، سیاسی شخصیات میاں جمیل،خالدجاوید وڑائچ ،وحیدارائیں،اکرم کنہوں،حنیف لودھی اور عزیزرسول سندیلہ ،حاجی عطاء محمد،حاجی نذیراحمد،حاجی شبیراحمد،رانا عمران شمشاد،ملک عبدالرئوف کے علاوہ عزیزواکارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

معروف قاری عبدلستارنقشبندی نے تلاوت کی اورحضور کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ معروف عالم دین علامہ سعید احمد فاروقی نے اپنے خطاب میں فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالی ،اور اسلام میں بیٹی،بہن اور ماں کی عظمت بیان کی۔صوفی لیاقت علی معصومی اور پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین قریشی نے اس موقع پر دعا کرائی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں