ایم ڈی اے نے روزانہ کی بنیاد پر تجازات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 23:23

ملتان ۔ 22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ملتان/ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملک عامر خٹک کی ہدایت پر ایم ڈی اے نے روزانہ کی بنیاد پر تجازات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے بوسن روڈ سیداں والا بائی پاس چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں عارضی و مستقل اور ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تمام تر تجاوزات کا ہٹا دیا گیا۔ جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری پیدا ہوئی دوران آپریشن کار سرکار میں مداخلت کرنے والے چند شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے متعلقہ تھانہ کو اگاہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں