وزن کنٹرول کرکے متوازن غذائوں کے ذریعے مختلف بیماریوں سے بچاجاسکتاہے، ڈاکٹرغزالہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:53

ملتان ۔ 23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء)نامورطبی ماہر ڈاکٹرغزالہ مشتاق نے کہاہے کہ جسمانی ورزش سے انسان کے زیادہ طویل عرصہ تک جینے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جب موت کاسبب بننے والی بیماریاں انسان کے قریب نہیں بھٹکیں گی تو انسان مرنے سے پہلے کیسے مرسکتاہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یقیناًًانسان کی موت کاایک وقت متعین ہے لیکن انسان مختلف بیماریوں کاشکار ہوکر وقت سے پہلے موت کے منہ میں چلاجاتاہے اس لئے ضروری ہے کہ شعورصحت کو بہتر سے بہترین کیاجائے ۔

ایسی غذائوںکااستعمال کرناچاہیے اورایسے اقدامات اورسرگرمیاں انجام دینی چاہیے جوبیماریوں سے محفوظ رکھیں ۔ان میں سب سے اہم جسمانی سرگرمیاں ہیںورزش کاسب سے بڑافائدہ یہ ہے کہ وزن کو کنٹرول کرنے میں مددملتی ہے اوراس کے ساتھ متوازن غذاء کااستعمال بے حدضروری ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں