کسٹم کلیکٹرسکواڈ کی کارروائی، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نان پیڈگاڑیوں سمیت امپورٹڈ سگریٹ کی کھیپ ضبط کرلی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:05

ملتان ۔ 23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ملتان سمیت ڈی جی خان اور فیصل آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت امپورٹڈ سگریٹ کی کھیپ ضبط کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم کلیکٹر محمد سلیم کی ہدایت پر انسپکٹر عبدالصمد، وقاص حمید اور عمیر احمد پر مبنی سکواڈ نے ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 21 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور ایک امپورٹڈ سگریٹ کی کھیپ ضبط کر لی ہے جن میں ٹیوٹا لینڈ کروزر جیپ ماڈل 2001ء مالیت 35 لاکھ روپے، ٹیوٹا وٹز کار ماڈل 2009ء مالیت 15 لاکھ روپے 545 کارٹن سگریٹ مالیت 13 لاکھ روپے، ٹیوٹا وٹز کار ماڈل 2004ء مالیت 12 لاکھ روپے، ٹیوٹا پاسو کار ماڈل 2007ء مالیت 13 لاکھ روپے، ہونڈا سیوک کار مالیت 20 لاکھ روپے اور ٹیوٹا وٹز کار ماڈل 2003ء مالیت13 لاکھ روپے ضبط کرلی ہیں۔

کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کی جانیوالی گاڑیوں اور سگریٹ کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 21 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں