واٹر اور اربن مینجمنٹ، موسمیاتی تبدیلی اوردیگرشعبوں میں پاکستان کے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں، فرانسیسی سفیر

بدھ 13 نومبر 2019 00:08

ملتان ۔ 12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر مارک بیرٹے نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ان کاملک واٹر اور اربن منیجمنٹ کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں اوردیگر اہم شعبوں میں بھرپورتعاون کر رہاہے ۔مختلف تجارتی وصنعتی تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہاکہ بہت سے معاملات میں پاکستان اورفرانس ایک جیسے مسائل سے دوچار ہیں تاہم پاکستان فرانس بزنس کونسل دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات بڑھانے میں بہت ہی اہم کردار اداکررہی ہے ہمیں اپنے تعلقات میں تجارت بڑھانے کوسرفہرست رکھناچاہیے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کوفائدہ حاصل ہوسکے ۔

انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی اورزرعی سیکٹر بہت اہم اوراس میں کام کرنے کابہت پوٹینشل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے چھ طلباء فرانس میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ریسرچ اوراعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ہم پاکستان کو مختلف پروجیکٹس کے لئے بہت ہی کم مارک اپ پرفنڈز فراہم کررہے ہیں تاہم اس میں مزیدآگے بڑھنے کی بہت گنجائش ہے ۔پاکستان کے طلباء بہت صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔

تاہم اچھی انگلش اورروانی سے فرانسیسی بولنے کی صلاحیت کرکے پاکستانی طلباء دنیا بھر میں موجودگنجائش سے اپنا حصہ لے سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فرانس کے ویزہ کاجواب پندرہ دن میں دیدیاجاتاہے اوراگر ویزہ دے دیاجائے توتین ،چھ اورپھرملٹی پل ویزہ دیاجاتاہے لیکن اس کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے لازمی ہیں ۔فرانسیسی سفیر نے کہاکہ عراق اوردیگرممالک میں پاکستان سے بھی زیادہ امن وامان کے مسائل سامنے آنے کے باوجود پاکستان کونوگوایریاڈکلیئر کیاگیاتاہم اب پاکستان میں امن بحال ہوچکاہے اورہمارے خیال میںں یہاں سرمایہ کاری خصوصاًًٹیکسٹائل ،لیدر،زراعت ،میڈیکل آلات ،ہائیڈرو اینڈگیس سیکٹر،ہیلی کاپٹر ،فوڈ پراسیسنگ اوردیگرشعبوں میں مل کر کام کرنے اوربہت اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے حالات بہت سازگارہیں تاہم فرانس کی آٹوانڈسٹری کے تین بڑے ادارے پاکستان میں یواے ای کی فرم کے تعاون سے کام شروع کرنے والے تھے لیکن چندمعمالات کی وجہ سے ابھی یہ معاملات تاخیرکاشکا رہوچکے ہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں