مولانا فضل الرحمان کے ہر پلان کا نتیجہ ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:06

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔الیکشن میں پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مولانا فضل الرحمان افراتفری پھیلا کر لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے ہر پلان کا نتیجہ ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔

وہ اپنے حلقے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے نظام میں اختیارت بلدیاتی نمائندوں کو منتقل ہونگے۔عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں گے اورتعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ نئے نظام میں قومی تعمیر اور سماجی بہبود کے ادارے بلدیاتی نمائندوں کو جواب دہ ہونگے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخاب میں حکومت مزید مضبوط ہو گی اور 2023 کے الیکشن کے نتیجے میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی۔

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔صوبائی وزیرتوانائی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنوں کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔مولانا گزشتہ چالیس سال ہر حکومت کا حصہ رہے۔مولانا بتائیں اقتدار کے ان عشروں میں انہوں نے عوام کے لیے کیا کیا صوبائی وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں مولانا کی سیاست کو لپیٹ دیا ہے۔ اور سیاست کی ڈوبتی کشتی کی وجہ سے مولانا پریشان ہیں۔ڈاکٹر اختر ملک نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ مولانا کے ہر پلان کا نتیجہ صفر نکلنا ہیں۔اگر کسی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو حکومت ایسے عناصر کے ساتھ انتہائی سختی سے نمٹے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں