انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا ہدف حاصل کرنے کاحکم

پیر 18 نومبر 2019 23:00

ملتان ۔ 18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملتان ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی سنجیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انسدادڈینگی کی سرگرمیوں کا ٹارگٹ حاصل کیا جائے۔ تمام محکمے خاطر خواہ نتائج کے لئے متحرک رہیں، جن محکموں کے افسران میٹنگز میں شریک نہیں ہوتے ان سے وضاحت طلب کی جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان ڈور سرگرمیوں کے دوران ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کی سرویلنس جاری ہے ، اس کے علاوہ ڈینگی کا ایک مریض بھی رپورٹ ہوا ہے جو کراچی کا رہائشی ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 10 ٹائرشاپس مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ نے کہا کہ جن محکموں کی سرویلنس سرگرمیاں کم ہیں وہ انہیں بہتر کریں۔روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے، مشترکہ کاوشوں کی بدولت ہم ڈینگی کو ختم کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں