نواز شریف کوخالصتاًً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے، عامرڈوگر

منگل 19 نومبر 2019 20:07

ملتان ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) چیف وہب قومی اسمبلی ملک عامرڈوگرنے کہاہے کہ نواز شریف کوخالصتاًً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے، اسے حکومت کی کمزوری نہ سمجھاجائے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں اپوزیشن نواز شریف کی بیماری پرسیاست نہیں کرسکتی۔وزیراعظم عمران خان کاپہلے روز سے یہ موقف ہے کہ لٹیروں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔

انہیںاحتساب کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب جاویداخترانصاری نے کہاکہ اب یہ لوگ انصاف کے شکنجے میں آئے ہیں توان کی چیخیں نکل رہی ہیں ۔کوئی بیماری کابہانہ بنارہاہے، کوئی اداروں پرطنزکررہاہے تو کوئی صوبائی تعصب پھیلاناچاہتاہے لیکن حکومت کسی دبائواور دھونس میں نہیں آئے گی اوراپنی مدت پوری کرے گی ۔چیئرمین پی ایچ اے اعجازاحمدجنجوعہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کل کی تقریر سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وہ کسی کو ڈیل اورڈھیل دینے کے قطعی موڈ میں نہیں ہیں مگرانہوںنے انسانی ہمدری کی بناء پرنواز شریف کو باہرجاکرعلاج کروانے کی اجاز ت دے کرایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں