میپکو ٹیموں نے ایک روز میں93بجلی چور پکڑ لئے

منگل 19 نومبر 2019 20:07

ملتان ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں93بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ5ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر16لاکھ17ہزار روپے جرمانہ عائد ۔3 مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

18نومبر2019؁ء کو ملتان میں6گھریلوصارفین کو8569یونٹس چوری کرنے پر160832روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں10گھریلوصارفین کو9867یونٹس چوری کرنے پر162522روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،وہاڑی میں10گھریلو صارفین کو6853یونٹس چوری کرنے پر 128898روپے جرمانہ ،بہاولپور میں4گھریلوصارفین کو6859یونٹس چوری کرنے پر132600روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،ساہیوال میں11گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو22617یونٹس چوری کرنے پر281930روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں13 گھریلوصارفین کو11232یونٹس چوری کرنے پر 182000 روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ میں 12گھریلوصارفین کو14366یونٹس چوری کرنے پر200308روپے جرمانہ،بہاولنگر میں10گھریلواورکمرشل صارفین کو7900یونٹس چوری کرنے پر 110600روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں17 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو17404یونٹس چوری کرنے 258080 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں