صوبائی وزیرماحولیات محمد رضوان کی صدارت میں انسداد سموگ ٹاسک فورس کااجلاس

بھٹہ جات اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی سے آگاہ کیاگیا

منگل 19 نومبر 2019 20:07

ملتان ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) صوبائی وزیر برائے ماحولیات محمد رضوان نے کہا ہے آلودگی سے پاک ماحول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔آج سے پہلے کسی حکومت نے صاف ماحول اور شجرکاری مہم کو قومی پالیسی کا حصہ نہیں بنایا. وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی اور شجرکاری مہم پر کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر ماحولیات محمد رضوان نے انسدادِ سموگ کارروائی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ائیر کوالٹی انڈکس کو پورا سال مانیٹر کرنا چاہیے،لیڈ بیٹریوں کو جلانیوالی بھٹیوں کو فوری مسمار کیا جائے کیونکہ اس کے ذرات ہوا کا حصہ بن جاتے ہیں اور کینسر جیسے موضی امراض کا سبب بنتے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام بھٹہ جات کو بند نہ کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

والی نسل کی صحت کی قیمت پر کوئی کاروبار قبول نہیں کیا جاسکتا۔آلودگی بارے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے جبکہ ناقص پیٹرول و ڈیزل بیچنے والوں کیخلاف بھی شکنجہ سخت کیا جائے۔ اس مو قع پر کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ انسداد سموگ بارے ڈویژنل ٹاسک فورس کی کارکردگی از خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

ملتان ڈویژن کو سموگ فری ریجن بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسوقت ملتان میں ائیر کوالٹی انڈکس 142 ہے۔جبکہ ڈویژن میں 69 بھٹہ جات پر مقدمات بھی درج کروائے جاچکے ہیں182 گاڑیاں ضبط،2118 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 7 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں جبکہ کوڑا،فصلوں کی باقیات، پلاسٹک، ٹائرز جلانے پر چالان کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی محکمہ ماحولیات تنویر وڑائچ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمر الزمان قیصرانی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ارشد گوپانگ، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز و افسران بھی موجود تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں