ملک کے پیسے کھانے والوں کو حساب دینا ہوگا، ندیم قریشی

جمعہ 22 نومبر 2019 19:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ہماری جڑیں پاکستان میں ہیں ۔ہمارا جینا مرنا یہیں ہوگا۔ نوازشریف اور دوسرے لیڑے جتنا بھی بھاگیں قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرکوئی سمجھ رہاہے کہ نوازشریف اب واپس نہیں آئیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے ۔

ہم نوازشریف سمیت تمام لیڑوں کو واپس لائیں گے اور لوٹا ہوا مال بھی واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے پیسے کھانے والوں کو حساب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کے معاملے پر عدالتی فیصلہ تسلیم کیا۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر انہیں باہر جانے کی اجازت دی ۔ احتساب کے راستے میں کسی رکاوٹ کو نہیں آنے دیں گے۔ نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ انسانی ہمدردی میں کیا۔

شریف فیملی عوام کے سامنے مکمل طورپر بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومتی معاشی پالیسیوںکی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہوئی ۔برآمدات میں اضافہ ہوا۔ جس دن ملک میں پالیسیاں ٹھیک ہوجائیں گی اور لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ ہماری پالیسیاں مستقل ہیں تو ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ حکومت طویل مدتی پالیسیوں میں عمل کرے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں