ملتان میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا، صبح کے وقت کہر پڑنے کاامکان

جمعہ 22 نومبر 2019 19:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گاجبکہ صبح کے وقت کہرپڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعة المبارک ملتان کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 18.4اور کم سے کم14.3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بجے 79فیصد اورشام پانچ بجے 89فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں