نئے بلدیاتی نظام کے تحت حد بندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع

جمعہ 22 نومبر 2019 20:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) نئے بلدیاتی نظام میں حد بندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔صوبہ کی تمام تحصیل کونسلوں میں ویلج کی حدبندیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔200 افراد سے زائد آبادی پر مشتمل موضع ویلج قرار پائے گا۔جبکہ 200 افراد سے کم آبادی ہونے پر موضع کو ملحقہ موضع میں ضم کر کے ویلج کا درجہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر تحصیل کونسل صدر ملتان، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں ویلج کی حد بندیاں جاری ہے۔متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ویلج کی حد بندیوں کا کام آج مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ویلجز کی حدبندیوں کی مکمل رپورٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کی جائے گی۔ نئے بلدیات نظام میں انتخابات کے نتیجے میں ویلج کونسلیں قائم کی جائیں گی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں