ریلوے سمیت 26 سرکاری محکمے واساکی10کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رمیز ہاشمی

جمعرات 23 جنوری 2020 16:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا ملتان رمیز ہاشمی نے کہا ہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ، واپڈا،ریلوے ، سنٹرل جیل، این ایف سی یونیورسٹی ، محکمہ آبپاشی اورمختلف کالجوں سمیت 26 سرکاری محکمے واساکے نادہندہ ہیں ۔ان محکموں کے ذمے واساکے 10کروڑروپے سے زیادہ واجب الادا ہیں ۔ انہوں نے ’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ان 26 بڑے ڈیفالٹرزکوواساکی جانب سے خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں اورکہاگیاہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے واجبات اداکردیں بصورت دیگران کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

انہوںنے مزید بتایاکہ واجبات کی وصولی کا اس ماہ کا4کروڑ روپے کا ٹارگٹ پورا کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ واساملتان کے صارفین 2 لاکھ72 ہزار360 ہیں جن میں سے 2 لاکھ 47ہزار149 گھریلو،23ہزار670 کمرشل ، 830 صنعتی اور711 سرکاری صارفین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ڈائریکٹرریکوری موسیٰ خان نے کمرشل صارفین کے ازسرنوسروے کی ہدایت کی تاکہ نئے صارفین سے بل وصول کئے جاسکیں ،یہ سروے ہوچکا ہے تاہم اس پرابھی عملدرآمدشروع نہیںہوا۔

انہوںنے بتایا کہ واسا ملتان 3مرلے کے مکانوں سے 21 روپے بل وصول کررہا ہے جبکہ لاہور میں یہ بل 360 روپے وصول کیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں واساملتان کے بلوں کی شرح دیگرشہروں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں بھی بلوں کی شرح دیگرشہروں کے برابرلانے کی اجازت دی جائے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں