میپکوٹاسک فورسزکی کارروائی ،ایک روزمیں117بجلی چورپکڑلئے

جمعرات 23 جنوری 2020 22:54

ملتان ۔23جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) میپکو ٹیموںنے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں117بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ47ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر25 لا کھ19ہزار روپے جرمانہ عائد ۔22جنوری 2020؁ء کو ملتان میں11گھریلوصارفین کو18880یونٹس چوری کرنے پر344252 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں16 گھریلوصارفین کو17108یونٹس چوری کرنے پر293158 روپے جرمانہ ، وہاڑی میں9 گھریلواورکمرشل صارفین کو6939 یونٹس چوری کرنے پر125977روپے جرمانہ ، بہاولپور میں9گھریلو،کمرشل صارفین کو15792یونٹس چوری کرنے پر350680 روپے جرمانہ، ساہیوال میں22 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو21650یونٹس چوری کرنے پر322133روپے جرمانہ ،رحیم یار خان میں10 گھریلوصارفین کو8606 یونٹس چوری کرنے پر147700 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں19 گھریلوصارفین کو20145یونٹس چوری کرنے پر323736روپے جرمانہ،بہاولنگر میں6 گھریلواورکمرشل صارفین کو8827یونٹس چوری کرنے پر169800روپے جبکہ خانیوال میں 15 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو30051 یونٹس چوری کرنے پر442309 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں