پتوکی، بیوپاری کو تین مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرلوٹ لیا

پیر فروری 23:29

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) ملتان سے پتوکی جانور فروخت کرکے آنے والے بیوپاری کو تین مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرلوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گائوں بھائی کوٹ کا رہائشی سرفراز احمد مزدا ڈالے پر ملتان سے جانور فروخت کرکے واپس آرہا تھا کہ لنڈاپھاٹک پتوکی کے قریب تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پرروک لیااور ہینڈزاًپ کر کے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی ۔

اورموٹر سائیکل پر سوار ہوگئے جب کہ دوسری واردات تھانہ صدر پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں ہوئی جہاں تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے جاوید عرف جیدی تکہ شاپ پر بیٹھے ہوئے افراد کو ہینڈز اًپ کروادیا اور لوگوں اور غلے میں موجود پچیس ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے ۔پتوکی میں ایڈیشنل ایس پی قصور راشد ہدایت کا دفتر قصور منتقل کر دیا گیا ۔

تاجروں ، شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شدید احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایت پر پتوکی میں عوامی مسائل سننے اور موقع پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پتوکی میں پتوکی میں ایڈیشنل ایس پی قصورکا دفتر قائم کیا گیا اور وہاں پر راشدہدایت کو بطور ایڈیشنل ایس پی قصور تعینات کیا گیا چار ماہ گزرنے کے بعد اچانک پتوکی میں پتوکی میں ایڈیشنل ایس پی قصور کا دفتر ختم کر کے قصور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں، پتوکی ضلع بنائو تحریک کے صدر حاجی اسلم، سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات ضلع قصور کے کوارڈنیٹر ملک محمد اکمل، اور سٹی پریس کلب پتوکی کے چیرمین چوہدری محمد افضل جٹ نے پتوکی میں ایڈیشنل ایس پی قصور کا دفتر قصور منتقل کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دفتر فوری طور پر واپس پتوکی منتقل کیا جائے تاکہ لوگوں کو 90کلومیٹر قصور سفر سے نجات مل سکیسول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات ضلع قصور کے سالانہ انتخابات مکمل تنویر اسلم خاں صدر ، حاجی محمد اسلم جنرل سیکرٹری منتخب ۔

تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات ضلع قصور کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس میں تنویر اسلم خاں صدر ، حاجی محمد ارشد گولڈن سینئر نائب صدر ، چوہدری محمد یوسف نائب صدر، حاجی محمد اسلم جنرل سیکرٹری ، محمد نعیم سلطان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، حاجی محمد آصف سعید ڈپٹی سیکرٹری ، محمد اقبال سکھیراجوائنٹ سیکرٹری، منیر احمد خاں ساقی رابطہ سیکرٹری ، ملک محمد سلیم پریس سیکرٹری ، ملک محمد اکمل کوارڈنیٹر، سید آصف جمیل نقوی ڈپٹی کوارڈنیٹر، اور ندیم رضاخاں ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر ہونگے جب کہ 9رکنی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

ایس ای واپڈا قصورامداد علی نائیک کی لیسکو کمپلیکس پتوکی آفس میں کھلی کچہری لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے تفصیلات کے مطابق پتوکی لیسکو کمپلیکس میں SE قصور واپڈا امداد علی نائیک ' XEN پتوکی افتخار گجر اور SDO سٹی پتوکی عمر کریم نے پتوکی میں واپڈا کے حوالے سے لوگوں کی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں SE قصور نے عوام کو واپڈا سے متعلق درپیش مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری طور پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے SE قصور نے پتوکی میں واپڈا کی طرف سے عوام کو بہتریں سروسز مہیا کرنے اور ریکوری میں ٹاپ کرنے پر XEN پتوکی اور SDO سٹی پتوکی عمر کریم کو شاباش دی عوامی ' سماجی اور سیاسی حلقوں نے SE قصور کے اس اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اسی طرح کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے جس سے عوام کو ریلیف ملتا ہے

ملتان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments