نعیم الحق کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ملک عامرڈوگر

پیر 17 فروری 2020 23:46

ملتان ۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی تھے، تحریک انصاف کے حوالے سے ان کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کے 10 بانیان میں سے ایک تھے، تحریک انصاف کے حوالے سے ان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے اور پارٹی ورکرز کیلئے باعث تقلید بھی ہے، نعیم الحق نے ملک میں مثبت سیاسی اقدار کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیااور پارٹی ورکرز کیلئے ہمیشہ انتھک جدوجہد کی۔

انہوں نے علالت کے باوجود قومی سطح پر سیاسی خدمات سرانجام دینے کا سلسلہ روکا نہیں اور بڑے حوصلے و ہمت کے ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کیا، نعیم الحق کی سیاسی خدمات کا اعتراف ملک کی اعلیٰ و سیاسی قیادت بھی کررہی ہے، یہی اعتراف ان کی عظیم سیاسی جدوجہد کا عملی نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نعیم الحق کی سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کے حوالے سے ان کی کمی کو کوئی پٴْر نہیں کرسکتا، وزیر اعظم عمران خان سمیت پارٹی کے قائدین اور کارکنان کیلئے نعیم الحق کی وفات بہت بڑا صدمہ ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں