ملتان، مادری زبان کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

بدھ 19 فروری 2020 15:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) دنیا بھر کی طرح ملتان میں بھی مادری زبان کا عالمی دن پرسوں (21فروری) کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر ہرسال کی طرح مختلف سماجی و ثقافتی تنظیموں اور اداروں کے زیراہتمام خصوصی تقریبات منعقدکی جائیں گی۔ زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سرائیکی کا وفد21فروری کو لوک ورثہ اسلام آباد کے زیراہتمام منعقد ہونے والے میلے میں شرکت کرے گا۔

وفد میں ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر ڈاکٹر ممتازکلیانی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سرائیکی پروفیسرڈاکٹر نسیم اختر اور لیکچرار شعبہ سرائیکی ڈاکٹر خالداقبال شامل ہوںگے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے زکریا یونیورسٹی کے لیکچرار شعبہ سرائیکی ڈاکٹرخالد اقبال نے کہاکہ شعبہ سرائیکی ہرسال مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریبات کا اہتمام کرتا ہے اور اس مرتبہ بھی 2 روز قبل سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں اس دن کے حوالے سے مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے کی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی محمد اسلم خان گورمانی اور اظہر کلیانی تھے۔ اس سرائیکی مشاعرے میں اصغرگورمانی سمیت ملتان،ڈیرہ غازی خان، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان اورمیانوالی سمیت پورے وسیب سے شعراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ مادری زبان کے فروغ کی کوششیں صرف عالمی دن تک محدود نہیں ہونی چاہییں بلکہ ہمیں اس خاص دن سے ہٹ کر بھی اس حوالے سے کام جاری رکھنا چاہییں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں