ریونیو افسران معیار کو مزید بہتر بنا کر ریکوری مزید بہتر بنائیں‘کمشنرملتان

جمعہ 28 فروری 2020 00:14

ملتان ۔27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت بارے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبہ بھر میں مختلف قانون گوئی پر کمپیوٹرائزڈ سنٹر والی سہولیات فراہم کردیں۔ملتان ڈویژن میں ریونیو سرکل ماچھیوال ضلع وہاڑی اور ریونیو سرکل چک شاہانہ ضلع خانیوال پر انتقال،فرد بارے سہولیات فراہم کر دی گئیں۔اس سلسلے میں ماچھیوال،چک شاہانہ روینیو سرکل پر ریونیو عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماچھیوال قانون گوئی میں 7پٹوار سرکل جبکہ چک شاہانہ قانون گوئی پر 15 پٹوار سرکل پر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق اور سیکرٹری ٹیکسز ندیم عباس کی زیر صدارت ٹیکس ریکوری بارے جائزہ اجلاس میں کی گئی۔ اس موقع پر کمشنر شان الحق نے کہا کہ گزشتہ ماہ سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 2655 ملین روپے ،انتقالات فیس کی مد میں 1102ملین روپے،زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 137 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران سروس ڈیلوری کے معیار کو مزید بہتر بنا کر ریکوری مزید بہتر بنائیں۔سیکرٹری ٹیکس کی جانب سے بھی افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اجلاس میں ڈویژن بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو،اسسٹنٹٹ کمشنر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں