میپکونے مارچ میں ریجن بھر کے ڈیڈڈ یفالٹرزسے 5کروڑسے زائدوصول کئے

ہفتہ 28 مارچ 2020 18:27

ملتان ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ریکوری مہم میںمارچ2020؁ء کے دوران ریجن بھر میں 5ہزار438 ڈیڈ ڈیفالٹرز سی5 کروڑ20لاکھ روپے وصول کرلئے۔وزارت توانائی(پاورڈویژن ) کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر طاہر محمودکی زیر نگرانی سپریٹنڈنگ انجینئر زکی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے فیلڈ میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کئے گئے۔

(جاری ہے)

یکم تا20مارچ2020؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل نے ایک ہزارسے زائد مستقل نادہندہ صارفین سے ایک کروڑ27لاکھ روپے وصول کئے ۔ڈیرہ غازی خان سرکل نی543ڈیڈ ڈیفالٹرز سی73لاکھ روپے ، وہاڑی سرکل نی372ڈیفالٹرز سے 30لاکھ روپے،بہاولپور سرکل نے ایک ہزار245ڈیفالٹرز سی68 لاکھ روپے ،ساہیوال سرکل نی331ڈیفالٹرز سی33لاکھ روپے،رحیم یار خان سرکل نی787ڈیفالٹرز سی58لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل نی448نادہندگان سی78لاکھ روپے ،بہاولنگر سرکل نی333صارفین سی28لاکھ روپے اور خانیوال سرکل نی370 ڈیڈ ڈیفالٹرز سی25لاکھ روپے وصول کئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں