وزیر اعظم کے اعلان کے بعد تعمیراتی کاموں کی تیاریاں شروع، ٹینڈر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:14

ملتان ۔04 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) لاک ڈاؤن سے متاثر تعمیراتی شعبے اور مزدوروں کی فلاح کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر کھلنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی نے ٹینڈر جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر وقاص خان خاکوانی نے کہاکہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہزاروں مزدوروں کو روزگار کے مواقع حاصل ہونگے۔

کمشنر آفس میں ٹینڈر اوپنگ کا عمل اب رضا ہال میں ہوگا۔ رضا ہال کے داخلی راستوں پر ڈس انفکشن گیٹ لگائے جائیں گے جبکہ مختلف مقامات پر سینیٹائزیشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ تمام ٹھیکیداروں کی سینیٹائزیشن یقینی بنائی جائے گی۔ کورونا وبا سے بچاؤ کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بناء جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ہیڈز اور ٹھیکیداروں کا بیٹھنے کا انتظام سماجی رابطے کے مطابق ہوگا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں