کورونا کے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔چیف وہپ

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:14

ملتان ۔04 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک محمد عامرڈوگر،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ہمیں شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے۔

وفاقی اور پنجاب حکومت کے اربوں کے مالی پیکیجز سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بوہر گیٹ چوک میں پی پی 216 کے شہریوں میں مفت آٹا کے تھیلوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے، شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے لیے حکومت نے لاک ڈاؤن کیا ہے، جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے لاک ڈاؤن کھول دیا جائے گا اور پھر سے ہم ترقی کی جانب گامزن ہوں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا کہ قوموں پر مشکلات آتی رہتی ہیں، ہمیں اس وقت صبر وحوصلے سے کام لینا ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان عمل میں ہیں۔ مشترکہ کاوشوں کی بدولت ہم نے کورونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی اشیائے خوردونوش کی قلت نہیں ہے ہے۔

ہمارے پاس تمام اجناس کا وافر سٹاک موجود ہے، فکر کی کوئی بات نہیں،شہری مطمئن رہیں اور حکومت کے پیکجزسے فائدہ اٹھائیں۔اربوں کے مالی پیکجز عوام کے لئے ہیں اور حکومتی امداد شفاف انداز میں مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی،اسکے لیے طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ دیہاڑی دار،مزدوروں،بیواؤںیتیموں ومسکینوں کی مشکلات جلد ختم ہوں گی۔مخیر حضرات بھی حکومت کا سا تھ دیں تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں