ملتان قرنطینہ سی1160زائرین اپنے گھروں کو روانہ ، صوبائی وزیر اختر ملک نے الوداع کیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:14

ملتان ۔04 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ سی1160 زائرین گھروں کو روانہ ہوگئے۔وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او زبیر دریشک نے پہلے قافلے کو الوداع کیا ۔پہلے قافلے میں اٹک،راولپنڈی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے زائرین شامل ہیں۔روانگی کے وقت زائرین کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی ۔

(جاری ہے)

بچے، خواتین،جوان، بوڑھے سب خوشی سے نہال اور اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے بے تاب تھے۔اس موقع پر زائرین نے کہاکہ قرنطینہ میں بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر کے مشکور ہیں۔اہلیان ملتان کی میزبانی ہمیشہ یاد رہے گی۔زائرین کی روانگی کے وقت اے ڈی سیز محمد طیب خان،ہدایت اللہ، اے سیز عابدہ فرید، شہزاد محبوب اور احمد رضا،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر بھی موجودتھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں